ماہرِ نباتات نے آئی سی سی آر اے 2026 کانفرنس میں موسمیاتی مزاحم لوبیا پر اپنی تحقیق پیش کی
ماہرِ نباتات نے آئی سی سی آر اے 2026 کانفرنس میں موسمیاتی مزاحم لوبیا پر اپنی تحقیق پیش کی علی گڑھ، 18 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رینا نے پائیدار ترقی کے لیے موسمیاتی مزاحم زراعت پر منعقدہ بین
ڈاکٹر عامر رینا اعزاز حاصل کرتے وئے


ماہرِ نباتات نے آئی سی سی آر اے 2026 کانفرنس میں موسمیاتی مزاحم لوبیا پر اپنی تحقیق پیش کی

علی گڑھ، 18 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رینا نے پائیدار ترقی کے لیے موسمیاتی مزاحم زراعت پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی سی آر اے 2026) میں لیکچر پیش کیا۔ یہ کانفرنس 5 تا 7 فروری شعبہ جینیٹکس اینڈ پلانٹ بریڈنگ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز، بنارس ہندو یونیورسٹی کے زیر اہتمام، انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

اپنے لیکچر میں ڈاکٹر رینا نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے القائی تغیر (انڈیوسڈ میٹاجینیسس) کے ذریعے زیادہ پیداوار دینے والی اور غذائیت سے بھرپور لوبیا کی نئی اقسام کی تیاری پر مبنی اپنی اہم تحقیق پیش کی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ممتاز سائنس دانوں، پالیسی سازوں اور زرعی ماہرین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر آر بی سنگھ (سابق چیئرمین، اے ایس آر بی)، ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک (ڈائریکٹر جنرل، آئی سی آر آئی ایس اے ٹی) اور ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ (سابق ڈائریکٹر،آئی اے آر اے) شامل تھے۔

ڈاکٹر رینا نے بتایا کہ تحقیق کے دوران لوبیا کی گیارہ جدید میوٹنٹ اقسام کامیابی سے تیار کی گئیں جن میں زرعی اور غذائی خصوصیات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میوٹیشن بریڈنگ بدلتے موسمی حالات میں جینیاتی تنوع بڑھانے اور فصلوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا ایک مؤثر سائنسی طریقہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande