گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی کا سالانہ ثقافتی مظاہرہ منعقد
طلبہ و اساتذہ میں انعامات کی تقسیمنئی دہلی سدھارتھ نگر،18فروری(ہ س)۔ گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی کے بانی و معروف سماجی و تعلیمی شخصیت نوراللہ خان فلاحی کی سرپرستی میں آج ادارہ کا شاندار سالانہ ثقافتی مظاہرہ نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں نما
گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی کا سالانہ ثقافتی مظاہرہ منعقد


طلبہ و اساتذہ میں انعامات کی تقسیمنئی دہلی سدھارتھ نگر،18فروری(ہ س)۔

گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی کے بانی و معروف سماجی و تعلیمی شخصیت نوراللہ خان فلاحی کی سرپرستی میں آج ادارہ کا شاندار سالانہ ثقافتی مظاہرہ نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ، اساتذہ اور سرپرستوں کے درمیان ایوارڈز و اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام میں تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا اور حاضرین نے طلبہ کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر مقررین نے بانیِ ادارہ نوراللہ خان فلاحی کی علمی خدمات، اخلاص، دیانت داری اور سماجی وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی، مثقف اور ایماندار شخصیت کے حامل ہیں جو اپنے احباب و متعلقین کا دل سے خیال رکھتے ہیں۔ دہلی میں قیام کے باوجود اپنے آبائی گاو¿ں میں ایک معیاری تعلیمی ادارہ قائم کرنا ان کا بڑا کارنامہ ہے، جو ان کی تعلیمی شعور اور قوم و سماج کی ترقی کے جذبے کا واضح ثبوت ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی بہت کم مدت میں علاقے کا ایک معتبر اور ممتاز تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ بانیِ ادارہ کی تعلیم سے گہری وابستگی اور مسلم قوم کی تعلیمی ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد ہی اس کامیابی کا اصل راز ہے۔ ادارہ نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا حامل ہے بلکہ اخلاقی تربیت اور سماجی بیداری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاءنے نوراللہ خان فلاحی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی علاقے میں علم و شعور کا روشن مینار ثابت ہوگا اور نئی نسل کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرتا رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande