ڈوڈہ پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت دنگل کا انعقاد کیا
جموں, 18 فروری (ہ س)ڈوڈہ پولیس نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور عوامی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈگری کالج ڈوڈہ میں روایتی کشتی مقابلہ (دنگل) کا شاندار انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ضلع بھر اور گرد و
Dangal


جموں, 18 فروری (ہ س)ڈوڈہ پولیس نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور عوامی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈگری کالج ڈوڈہ میں روایتی کشتی مقابلہ (دنگل) کا شاندار انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ضلع بھر اور گرد و نواح سے نوجوانوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سندیپ مہتا تھے، جبکہ نوڈل افسر سیوک ایکشن پروگرام محمد اسلم سمیت دیگر پولیس افسران اور معزز شہری بھی موجود رہے۔

مقابلے میں مجموعی طور پر 23 کشتی مقابلے منعقد ہوئے جن میں ابتدائی مقابلے، خصوصی مقابلے، سیمی فائنل اور فائنل شامل تھے۔ سیمی فائنل میں ریاسی کے سرجیت نے جموں کے ہرنام کو شکست دے کر پندرہ ہزار روپے انعام حاصل کیا، جبکہ ڈوڈہ کے ندیم نے بلاور کے عاقب کو ہرا کر پندرہ ہزار روپے جیتے۔ دونوں سیمی فائنل کے دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو دس دس ہزار روپے انعام دیا گیا۔

فائنل مقابلہ ڈوڈہ کے نثار اور ادھم پور کے ببلو کے درمیان ہوا جس میں نثار نے کامیابی حاصل کر کے تیس ہزار روپے انعام حاصل کیا جبکہ ببلو کو بیس ہزار روپے دیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور انہیں بڑے سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لیے حوصلہ دیتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔شرکاء اور شائقین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور روایتی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande