کینسر کے عنوان سے پوسٹرسازی مقابلہ منعقد
علی گڑھ, 18 فروری (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کی جانب سے عالمی یومِ کینسر کے موقع پر پوسٹرسازی مقابلہ اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے کینسر کی روک تھام، ابتدائی
پوسٹر میکنگ مقابلہ


علی گڑھ, 18 فروری (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کی جانب سے عالمی یومِ کینسر کے موقع پر پوسٹرسازی مقابلہ اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے کینسر کی روک تھام، ابتدائی تشخیص اور سماجی آگہی سے متعلق موضوعات پر پوسٹر پیش کیے۔ اس مقابلے میں ٹیم 22 (عبدالحنان، تولیکا وششٹھ اور تنو راگھو) نے پہلا انعام حاصل کیا۔ دوسرا انعام مشترکہ طور پر ٹیم 13 (ماریہ بتول، جنید اختر اور نہاریکا داس) کو اور ٹیم 23 (فائقہ فرقان، مریم احمد اور وامیکا چنانا) کو دیا گیا۔ تیسرا انعام ٹیم 18 (علینہ عامر اور ناظمین فاطمہ)، ٹیم 17 (سمیہ فاطمہ) اور ٹیم 8 (تسنیم شائستہ اور تحریم شائستہ) کے درمیان مشترکہ طور پر تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ خصوصی جیوری اور تعریفی اعزازات بھی پیش کیے گئے۔

یہ پروگرام آرگنائزنگ چیئرپرسن پروفیسر نشاط افروز کی رہنمائی میں منعقد ہوا جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر بشریٰ صدیقی نے اس کی نگرانی کی۔ مقابلے کے جج حضرات میں پروفیسر وینا مہیشوری، پروفیسر سعیدالحسن عارف، پروفیسر روبینہ خان، پروفیسر محمد جسیم حسن، ڈاکٹر فیروز عالم اور ڈاکٹر شگفتہ قادری شامل تھے۔

منتظمین کی ٹیم، جس میں ڈاکٹر سہیل الرحمن، ڈاکٹر عرشی خان، ڈاکٹر اقراء عثمان اور ڈاکٹر اودھ شرما شامل تھے، کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اختتامی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر فاطمہ قیصر نقوی نے انجام دی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande