
سڑک حادثے میں آر سی چرچ کے فادر سمیت دو کی موت
کھونٹی، 08 جنوری (ہ س)۔ کھونٹی سمڈیگا مین روڈ پر تورپا تھانہ علاقے کے ڈوڈما بازار ٹانڈ کے پاس بدھ کی رات تقریباً 11 بجے ہوئے شدید سڑک حادثے میں ڈوڈما وشن پور کے فادر سمیت دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ مہلوکین میں آر سی چرچ کے فادر سشیل پروین تڑو اور ڈوڈما گاوں کے سنیل بھینگرہ شامل ہیں۔ اس حادثے میں جانسن بھینگرہ شدید طور پر زخمی ہیں۔ انہیں بہتر علاج کے لیے رمس رانچی بھیجا گیا ہے۔
واقعے کے سلسلے میں موصولہ معلومات کے مطابق، کار میں سوار فادر جانسن بھینگرہ، فادر سشیل پروین تڑو اور سنیل بھینگرہ تورپا سے ڈوڈما کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران ڈوڈما بازار ٹانڈ کے پاس ان کی کار نے آگے چل رہے ایک ٹرک کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پوری طرح تباہ ہو گئی۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو ایمبولینس سے صدر اسپتال، کھونٹی پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فادر سشیل پروین تڑو اور سنیل بھینگرہ کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، فادر جانسن بھینگرہ کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بہتر علاج کے لیے رمس ریفر کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور حادثے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن