رشوت کے الزام میں گرفتار پٹواری اے سی بی کی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اسپتال پہنچا
سرینگر، 7 جنوری( ہ س)۔ضلع ادھم پور میں رشوت خوری کے الزام میں گرفتار ایک پٹواری کو مبینہ طور پر انسداد بدعنوانی بیورو کی گاڑی سے چھلانگ لگا کر حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انسداد بدعنوانی بیورو نے ادھم پور کی تحصیل م
رشوت کے الزام میں گرفتار پٹواری اے سی بی کی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اسپتال پہنچا


سرینگر، 7 جنوری( ہ س)۔ضلع ادھم پور میں رشوت خوری کے الزام میں گرفتار ایک پٹواری کو مبینہ طور پر انسداد بدعنوانی بیورو کی گاڑی سے چھلانگ لگا کر حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انسداد بدعنوانی بیورو نے ادھم پور کی تحصیل مونگری میں پٹوار حلقہ لدھا کے پٹواری پردھان سنگھ کو مقامی باشندے سے مبینہ طور پر 5000 روپے رشوت طلب کرنے اور لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاری شکایت کی تصدیق اور کامیاب ٹریپ کے بعد کی گئی، جس کے دوران ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد اے سی بی کی طرف سے لے جانے کے دوران پٹواری نے سرکاری گاڑی سے چھلانگ لگا کر حراست سے فرار ہونے کی کوشش کی۔اے سی بی کے اہلکاروں نے فوری طور پر اس کا پیچھا کیا اور ایک مختصر تعاقب کے بعد اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ فرار ہونے کی کوشش کے دوران، ملزم زخمی ہوا اور اسے طبی علاج کے لیے ادھم پور کے مونگری اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کا علاج جاری ہے اور وہ زیر حراست ہے۔ اے سی بی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملزم کو طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande