تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل اے آئی اے ڈی ایم کے-پی ایم کے اتحاد پر مہر
چنئی، 7 جنوری (ہ س)۔ تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات میں ابھی چند ماہ باقی رہ گئے ہیں، سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے جنرل سکریٹری ایڈاپڈی کے پالانیسوامی سے بدھ کو پٹالی مکل کچی (پی ایم کے
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل اے آئی اے ڈی ایم کے-پی ایم کے اتحاد پر مہر


چنئی، 7 جنوری (ہ س)۔ تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات میں ابھی چند ماہ باقی رہ گئے ہیں، سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے جنرل سکریٹری ایڈاپڈی کے پالانیسوامی سے بدھ کو پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) کے رہنما انبومانی رامادوس نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اہم بات چیت کی۔

سابق وزیر سی وی چنئی میں گرین وے روڈ پر پلانی سوامی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں شانموگن بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد پلانی سوامی اور انبومانی نے مشترکہ طور پر نامہ نگاروں سے بات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈاپڈی پلانی سوامی نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے اور پی اے ایم کے کے درمیان اتحاد کارکنوں، لیڈروں اور حامیوں کی خواہشات کے مطابق قائم کیا گیا تھا۔ اسے جیتنے والا اتحاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات میں 234 نشستوں میں سے اکثریت حاصل کرے گا، اوراے آئی اے ڈی ایم کے واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت والے اتحاد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پی ایم کے شامل ہیں۔ تینوں جماعتیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات کام کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر سیٹوں کی تقسیم کے انتظامات ہو چکے ہیں، جبکہ باقی سیٹوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایم کے لیڈر انبومانی رامادوس نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت والے اتحاد میں شامل ہونا ان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اتحاد بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا اور تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت والی حکومت بنائے گا۔ انبومانی نے دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) حکومت پر بدعنوانی، خواتین مخالف پالیسیوں اور سماجی انصاف کی مخالفت کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام ڈی ایم کے حکومت سے ناراض ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ انبومانی نے کہا کہ اپنی حالیہ 100 دن کی پد یاترا کے دوران، انہوں نے ہر گاو¿ں میں ڈی ایم کے کے خلاف عوامی غصہ دیکھا۔دونوں رہنماو¿ں نے نشستوں کی تعداد کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کا واضح جواب نہیں دیا۔ تاہم سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے پی ایم کے کو تقریباً 15 سیٹیں دینے پر غور کر رہی ہے، جب کہ پی ایم کے نے 20 سے زیادہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande