رمضان المبارک کی آمد سے قبل مکہ مسجد میں انتظامات کا جائزہ، وزیر اقلیتی بہبود کا دورہ
رمضان المبارک کی آمد سے قبل مکہ مسجد میں انتظامات کا جائزہ، وزیر اقلیتی بہبود کا دورہحیدرآباد، 7۔ جنوری (ہ س)۔ مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چارمینار کے رکنِ اسمبلی میر ذوالفقار علی، تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود
رمضان المبارک کی آمد سے قبل مکہ مسجد میں انتظامات کا جائزہ، وزیر اقلیتی بہبود کا دورہ


رمضان المبارک کی آمد سے قبل مکہ مسجد میں انتظامات کا جائزہ، وزیر اقلیتی بہبود کا دورہحیدرآباد، 7۔ جنوری (ہ س)۔ مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چارمینار کے رکنِ اسمبلی میر ذوالفقار علی، تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین،ٹی ایم آر ای آئی ایس کے وائس چیئرمین و صدر محمد فہیم الدین قریشی اور اقلیتی بہبود محکمہ کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے تاریخی مکہ مسجد کا دورہ کیا۔ آئندہ رمضان المبارک کے پیش نظر عبادت گزاروں کے لیے سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔دورے کے دوران شہری سہولیات، بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ رمضان المبارک کے دوران نمازِ تراویح، افطار اور دیگر اوقات میں عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔اس معائنے میں جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی، ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل اور پولیس محکمہ کے عہدیداران بھی موجود تھے، جنہوں نے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ مختلف محکمے باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔حکام نے اس بات پر زور دیاکہ مکہ مسجد کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کے پیش نظر یہاں خصوصی انتظامات ضروری ہیں، کیونکہ رمضان المبارک میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے یہاں پہنچتے ہیں۔ اسی لیے صفائی، روشنی، پانی اور ٹریفک کنٹرول کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔آخر میں قائدین نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مکہ مسجد میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ عبادت گزار اطمینان اور سکون کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande