
سمٹ سے مضبوط اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ملے گی مدد
بھوپال، 07 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ’وکست ایم پی @ 2047‘ وژن کو مثبت رفتار دینے اور مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ہی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو اگلی سطح تک لے جانے کے مقصد سے 11 اور 12 جنوری 2026 کو دارالحکومت بھوپال واقع رویندر بھون میں مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ سمٹ 2026 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ پیر 12 جنوری کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اس میں شرکت کریں گے۔ سمٹ میں ریاست اور ملک بھر سے اسٹارٹ اپس، سرمایہ کار، انکیوبیٹرز، صنعت کے نمائندے، تعلیمی ادارے اور دیگر شراکت دار حصہ لیں گے۔ یہ سمٹ اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری، نیٹ ورکنگ، پالیسی ڈائیلاگ اور جدت کے مظاہرے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی-2025 کا فروری 2025 میں گلوبل انویسٹرز سمٹ بھوپال میں اجرا کے ساتھ ریاست میں جدت اور انٹرپرینیورشپ کو ایک نئی سمت حاصل ہوئی۔ پالیسی کے کامیاب نفاذ کے نتیجے میں ریاست کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو قومی سطح پر نئی شناخت اور تیز رفتار حاصل ہوئی ہے۔ نئی پالیسی سے اسٹارٹ اپس کے ہر مرحلے کے لیے مالی مدد، انکیوبیشن، سرمایہ کاری، پیٹنٹ تعاون اور مارکیٹ سے رابطہ جیسی کئی مضبوط شقیں یقینی کی گئیں، جس سے ریاست میں جدت پر مبنی اقتصادی ترقی کو رفتار ملی ہے۔
ایم ایس ایم ای کمشنر دلیپ کمار نے اسٹارٹ اپس، انوویٹرز، کاروباریوں، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے مربوط شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسٹارٹ اپ سمٹ میں سرگرمی سے حصہ لیں۔ کمشنر ایم ایس ایم ای نے کہا کہ اسٹارٹ اپس جدت پر مبنی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کا سنگ بنیاد ہے۔ یہ سمٹ اسٹارٹ اپس کے لیے اپنے خیالات، مصنوعات اور حل کو ظاہر کرنے، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں سے رابطہ قائم کرنے نیز مدھیہ پردیش کے مستحکم اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا حصہ بننے کا ایک اہم موقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن