کٹھوعہ کے جنگلاتی علاقے میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم شروع۔
جموں, 07 جنوری (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں واقع کامدھ نالہ کے جنگلات میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ حکام کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کٹھوعہ نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں تلاش
Encounter


جموں, 07 جنوری (ہ س)۔

ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں واقع کامدھ نالہ کے جنگلات میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

حکام کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کٹھوعہ نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں تلاشی اور محاصرہ کارروائی شروع کی تھی۔ کارروائی کے دوران جنگلات میں چھپے ہوئے دہشت گردوں سے فورسز کا آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے کو بتایا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے اضافی سیکورٹی دستے علاقے کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات آپریشن کی پیش رفت کے ساتھ فراہم کی جائیں ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande