سماجی انصاف اور جمہوری شعور کا سنگ بنیاد ہے تعلیم : کاٹجو
سماجی انصاف اور جمہوری شعور کا سنگ بنیاد ہے تعلیم : کاٹجو نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ تعلیم صرف بااختیار بنانے کا ذریعہ نہیں، بلکہ سماجی انصاف اور جمہوری شعور کا سنگ بنیاد ہے۔ ساوتری بائی پھولے ا
جسٹس (ریٹائرڈ) مارکنڈے کاٹجو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔


سماجی انصاف اور جمہوری شعور کا سنگ بنیاد ہے تعلیم : کاٹجو

نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ تعلیم صرف بااختیار بنانے کا ذریعہ نہیں، بلکہ سماجی انصاف اور جمہوری شعور کا سنگ بنیاد ہے۔ ساوتری بائی پھولے اور فاطمہ شیخ کے خیالات سماجی تبدیلی کے لیے آج بھی موزوں ہیں۔

انہوں نے یہ تبصرہ عظیم سماجی مصلح اور خواتین کی تعلیم کی علمبردار ساوتری بائی پھولے اور فاطمہ شیخ کی یاد میں دارالحکومت میں منگل کی شام منعقدہ سیمینار میں کیا۔ سیمینار کے منتظم ’’کریٹیو فاونڈیشن‘‘ (دہلی) کے بانی صدر اور سینئر ایڈوکیٹ تیج سنگھ ورون نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تبھی بامعنی ہوگا جب ان میں تعلیم کے ساتھ قانونی بیداری آئے گی۔

پروگرام میں مختلف شعبوں میں شاندار خدمات انجام دینے والی باصلاحیت خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ سبکدوش ڈسٹرکٹ جج ٹی آر نول، ڈی آئی جی نریندر سنگھ، آئی پی ایس (سبکدوش) او پی ساگر، سیمینار کنوینر ایڈوکیٹ پوجا کماری نے بھی خواتین کو بااختیار بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande