دہلی میں اگست کرانتی مارگ پر تیز رفتاری کا قہر،کار ڈرائیور گرفتار
نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س) ۔جنوبی دہلی کے سری فورٹ علاقے میں ایک بار پھر تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہوئی۔ اگست کرانتی مارگ پر صبح سویرے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پنچشیل فلائی اوور سے آنے والی ایک کار
دہلی میں اگست کرانتی مارگ پر تیز رفتاری کا قہر،کار ڈرائیور گرفتار


نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س) ۔جنوبی دہلی کے سری فورٹ علاقے میں ایک بار پھر تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہوئی۔ اگست کرانتی مارگ پر صبح سویرے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پنچشیل فلائی اوور سے آنے والی ایک کار نے بلبیر سکسینہ مارگ کی طرف مڑنے والی دوسری کار کو ٹکر مار دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور پی سی آر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ایمس ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ تیسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے حادثے میں ملوث ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ کرشنش کپور کے طور پر کی ہے جو ادے پارک کا رہنے والا ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande