شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج ایم بی بی ایس کورس کی منسوخی قابل مذمت : نیشنل کانفرنس
جموں, 7 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کا درجہ منسوخ کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران پر کڑی تنقید کی ہے۔ رتن لال گپتا نے کہا
Rattan lal


جموں, 7 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کا درجہ منسوخ کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران پر کڑی تنقید کی ہے۔

رتن لال گپتا نے کہا کہ بی جے پی نے اب تعلیم جیسے حساس شعبے کو بھی مذہبی سیاست کی نذر کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کٹرا میں قائم اسپتال کو دیے گئے میڈیکل کالج کے درجے کو منسوخ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیکل کالج کا قیام برسوں کی محنت اور وسائل کا متقاضی ہوتا ہے، اور خوش آئند بات یہ تھی کہ ایک موجودہ اسپتال کو میڈیکل کالج کا درجہ دیا گیا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران اور بعض ہندو انتہا پسند تنظیموں کے دباؤ کے باعث اس اہم تعلیمی ادارے کا درجہ واپس لے لیا گیا، جو نہ صرف خطے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ عوامی مفاد کے بھی خلاف ہے۔ رتن لال گپتا نے اس فیصلے کو بدقسمتی قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande