
سرینگر، 07 جنوری (ہ س): محکمہ جنگلات نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ووسن میں ناکہ/چیکنگ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر لکڑی لے جانے والی ایک گاڑی کو ضبط کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مخصوص اور قابل اعتماد اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس، محکمہ جنگلات کے علاقائی عملے نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس (ایف پی ایف) کے ساتھ مل کر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK-16B-4440 کو روکا۔اور اس کے اندر چھپائی گئی جنگل سے کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کیا۔ جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر کیس درج کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir