موتیہاری میں جعلی نوٹ چھاپنے کی مشین اور کثیر مقدار میں جعلی نوٹ برآمد
موتیہاری، 6 جنوری (ہ س)۔ ضلع ہیڈکوارٹرموتیہاری کے پٹورا میں جعلی نوٹ چھاپنے کی مشین اور کثیر مقدار میں جعلی نوٹ برآمد کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں معلوم ہوا ہے کہ موتیہاری کے پٹورا میں جعلی نوٹ چھاپنے کے آپریشن کا پردہ فاش روی سریواستو اور اس کے سن
نیپال سے موتیہاری آکر روی کرتا تھا جعلی نوٹ کی چھپائی


موتیہاری، 6 جنوری (ہ س)۔ ضلع ہیڈکوارٹرموتیہاری کے پٹورا میں جعلی نوٹ چھاپنے کی مشین اور کثیر مقدار میں جعلی نوٹ برآمد کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں معلوم ہوا ہے کہ موتیہاری کے پٹورا میں جعلی نوٹ چھاپنے کے آپریشن کا پردہ فاش روی سریواستو اور اس کے سنڈیکیٹ کے ایک درجن ارکان کی نیپال میں گرفتاری کے بعد ہوا۔ روی نے جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے پٹورا میں ایک مکان کرائے پر لیا، جب کہ اس نے اپنے اہل خانہ کو پٹورا سے متصل چھتونی کی بنگالی کالونی میں کرائے کے مکان میں رکھا۔

نیپال میں اس کی گرفتاری کے بعد موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے بنگالی کالونی میں چھاپہ ماری کی۔ اس کی بیوی سے پوچھ گچھ اور خفیہ اطلاع کے بعد پولیس نے پٹورا پر چھاپہ ماری کی، جہاں سے ایک پرنٹر، ایک کمپیوٹر اور آدھے پرنٹ شدہ جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کی یہ کارروائی صدر ڈی ایس پی (1) دلیپ کمار اور صدر ڈی ایس پی (2) جیتیش کمار پانڈے کی قیادت میں کی گئی۔

پولیس نے روی کی بیوی سے بھی اچھی طرح پوچھ گچھ کی، لیکن اسے نقلی نوٹوں کی چھپائی کا کوئی علم نہیں تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔ صدر ڈی ایس پی نے بتایا کہ روی نے سات آٹھ ماہ قبل پٹورا میں ارون ساہ سے مکان کرائے پر لیا تھا۔

کرائے کا مکان مہینے میں صرف دو چار بار کھلتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹ کی مانگ کے بعد روی اور اس کے ساتھی نوٹ چھاپنے کے لیے موتیہاری آتے تھے اور پھر نیپال واپس چلے جاتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل نیپال پولیس نے باڑہ ضلع کے کلایا میں چھاپہ مار کری جعلی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ایک درجن مجرموں کو گرفتار کیا تھا۔ روی سریواستو ان مجرموں میں شامل تھا۔ اس کے انکشاف کے بعد نیپال پولیس نے موتیہاری پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ روی کا خاندان بنگالی کالونی میں رہتا ہے، جب کہ اس نے نوٹ چھاپنے کے لیے پٹورا میں ایک مکان کرائے پر لیا ہے۔

اطلاع کے بعد پولیس ٹیم نے بنگالی کالونی اور پٹورا پر چھاپہ مار ی کر ایک پرنٹر، آدھے پرنٹ شدہ پانچ سو روپے کا نوٹ اور دیگر اشیاء برآمد کیں۔ پولیس اس معاملے میں مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande