
علی گڑھ، 06 جنوری (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مغربی ایشیائی و شمال افریقی مطالعات کی ریسرچ اسکالر سیدہ ندا قادری نے اپنے پی ایچ ڈی کے فیلڈ ورک کے سلسلے میں جمہوریہ عراق کا تعلیمی و تحقیقی دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ ان کی تحقیق، بعنوان ”انتشار زدہ معاشروں میں عقیدہ پر مبنی امن سازی: عراق کے قادری صوفی سلسلے کا ایک مطالعہ“، امن سازی، سماجی ہم آہنگی اور ٹکراؤ کو کم کرنے میں صوفی اداروں کے کردار کا جائزہ لیتی ہے۔
یہ فیلڈ ورک 28 اکتوبر سے 16 دسمبر تک جاری رہا۔ اس دوران وہ بغداد یونیورسٹی میں وزٹنگ ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے مقیم رہیں۔ یہ تحقیقی دورہ نئی دہلی میں واقع جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے تعاون سے ممکن ہوا۔ بغداد یونیورسٹی میں ندا قادری نے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر حسین مظہر خلف کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ