برسوں سے فرار نکسلی موہن مہتو گرفتار
سارن، 6 جنوری (ہ س)۔ پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشترکہ کاروائی کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے مکیر تھانہ علاقہ کے بدنام زمانہ اور کافی دنوں سے مطلوب نکسلی موہن مہتو کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ سال 2009 سے ہی پولیس کی آنکھوں میں
سالوں سے فرار نکسلی موہن مہتو گرفتار


سارن، 6 جنوری (ہ س)۔ پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشترکہ کاروائی کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے مکیر تھانہ علاقہ کے بدنام زمانہ اور کافی دنوں سے مطلوب نکسلی موہن مہتو کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ سال 2009 سے ہی پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار چل رہا تھا۔ یہ کارروائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر کمار آشیش کی ہدایت پر ضلع میں مطلوب مجرموں اور نکسلیوں کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف اور میکر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں موہن مہتو کو گرفتار کرلیا گیا۔ جمال پور میکر کے رہنے والے موہن مہتو کے خلاف میکرتھانہ میں مقدمہ نمبر 43/09 کے تحت کئی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق معاملہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے وہ عدالتی کارروائی سے بچ رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد ضروری پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج ودیگر پولیس افسران، اہلکاروں اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande