تلنگانہ میں اردو ووٹر لسٹ کی عدم اشاعت پر چیف الیکٹورل آفیسرکو یادداشت پیش
تلنگانہ میں اردو ووٹر لسٹ کی عدم اشاعت پر چیف الیکٹورل آفیسرکو یادداشت پیشحیدرآباد، 06 جنوری (ہ س)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے تلنگانہ ریاستی صدر اور معروف وکیل محمد شکیل ایڈووکیٹ نے ریاست بھرمیں اردو میں ووٹر لسٹ کی اشاعت اور موجودہ
تلنگانہ میں اردو ووٹر لسٹ کی عدم اشاعت پر چیف الیکٹورل آفیسرکو یادداشت پیش


تلنگانہ میں اردو ووٹر لسٹ کی عدم اشاعت پر چیف الیکٹورل آفیسرکو یادداشت پیشحیدرآباد، 06 جنوری (ہ س)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے تلنگانہ ریاستی صدر اور معروف وکیل محمد شکیل ایڈووکیٹ نے ریاست بھرمیں اردو میں ووٹر لسٹ کی اشاعت اور موجودہ فہرستوں کی فوری اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر/ تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو ایک تفصیلی تحریری یاد داشت پیش کی ہے۔ محمد شکیل ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اردو تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود، انتخابی فہرستیں صرف تلگو اور انگریزی میں شائع کی جا رہی ہیں، جو آئینی اور قانونی تقاضوں کے سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس وقت اردو ووٹر لسٹ صرف حیدرآباد اور نظام آباد اربن پارلیمانی حلقوں تک ، وہ بھی متعدد لسانی اور تکنیکی خامیوں کے ساتھ محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اردو ووٹر لسٹ میں املا اور کتابت کی سنگین غلطیاں، ناموں کی غیرمعیاری منتقلی، اردو اورانگریزی رسم الخط کا بے جا اختلاط، اورتلگوووٹرلسٹ کے مقابلے میں معیار کی شدید کمی پائی جاتی ہے، جس سے ووٹروں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے اور اردو میں ووٹر لسٹ شائع کرنے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔ محمد شکیل نے مزید بتایا کہ ریاست کے بیشتر اضلاع اور اسمبلی حلقوں میں اردو ووٹر لسٹ کا مکمل فقدان ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اردو بولنے والے شہری اپنے ناموں کی جانچ، اندراج اور تصحیح کے حق سے محروم ہیں، خصوصاً وہ افراد جو تلگو یا انگریزی سے مکمل طورپرواقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر یہ مسئلہ مزید سنگین ہوجاتا ہے، کیونکہ تلنگانہ میں اردو بولنے والے شہری ایک بڑی اور اہم انتخابی آبادی رکھتے ہیں۔ ان کے لسانی حقوق کو نظر انداز کرنا شفاف، منصفانہ اور جامع جمہوری عمل کے منافی ہے۔ محمد شکیل ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ کسی ایک طبقہ کے لیے نہیں بلکہ آئینی اقدار، لسانی انصاف اور جمہوری شمولیت کے تحفظ کے لیے ہے، اورعوام کو ان کی مادری زبان میں انتخابی معلومات فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن عوامی مفاد میں اس اہم مسئلہ پر فوری اور مؤثر کارروائی کرے گا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande