مدھیہ پردیش میں کہرے اور ٹھنڈ کی مار، کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ آئی
اگلے دو دنوں میں گھنے کہرے کا الرٹ بھوپال، 06 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں کڑاکے کی ٹھنڈ اور گھنے کہرے کا اثر جاری ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ آئی ہے اور کئی جگہ حد نگاہ اتنی کم ہے کہ 20 میٹر سے آگے دیکھنا بھی مشکل ہو ر
مدھیہ پردیش: موسم فائل فوٹو


اگلے دو دنوں میں گھنے کہرے کا الرٹ

بھوپال، 06 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں کڑاکے کی ٹھنڈ اور گھنے کہرے کا اثر جاری ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ آئی ہے اور کئی جگہ حد نگاہ اتنی کم ہے کہ 20 میٹر سے آگے دیکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ سرد لہر اور کہرے کے سبب 24 اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کئی اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ پیر کو پوری ریاست میں تیز سردی، کہرا اور سرد لہر کا اثر نظر آیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک گھنے کہرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

منگل کی صبح بھی 30 سے زیادہ اضلاع میں کہرے کا اثر دیکھا گیا۔ دہلی سے آنے والی کئی ٹرینیں کہرے کی وجہ سے اپنے مقررہ وقت سے 3 گھنٹے تک تاخیر چل رہی ہیں۔ خاص کر مالوا، سچکھنڈ اور شتابدی جیسی ٹرینیں متاثر ہیں۔ سرد ہواوں کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت زیادہ تر شہروں میں 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا۔ شہڈول کے کلیان پور میں پارہ 3.8 ڈگری پر آ گیا۔ دتیا میں 4.4 ڈگری، راج گڑھ-کھجوراہو میں 5.4 ڈگری، مرینا-ملاجکھنڈ میں 5.5 ڈگری، امریا میں 5.7 ڈگری، منڈلا-پچمڑھی میں 5.8 ڈگری درج کیا گیا۔ بڑے شہروں میں بھوپال میں 6.8 ڈگری، اندور میں 8.6 ڈگری، گوالیار میں 6.4 ڈگری، اجین میں 9.5 ڈگری اور جبل پور میں 9 ڈگری رہا۔

ودیشا میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا دور مسلسل جاری ہے۔ منگل کی صبح سے شہر پر گھنے کہرے کی چادر چھائی رہی، جس سے 10 میٹر تک بھی حد نگاہ صاف نہیں ہو پا رہی تھی۔ حالات ایسے رہے کہ گاڑی چلانے والوں کو ہیڈ لائٹ جلا کر گاڑی چلانا پڑی۔ نرمداپورم میں برفیلی ہواوں کے سبب شدید سردی کا دور جاری ہے۔ منگل کی صبح گھنا کہرا چھایا رہا۔ ویزیبلٹی 100 میٹر سے کم رہی۔ مرینا میں منگل کو سیزن کا سب سے گھنا کہرا دیکھنے کو ملا۔ ویزیبلٹی محض 20 میٹر رہ گئی ہے۔ دہلی سے آنے والی ٹرینیں 7-6 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ رائسین تین دن سے سرد لہر کی زد میں ہے۔ برفیلی ہواوں نے دن میں بھی ٹھٹھڑن بڑھا دی ہے۔ منگل کی صبح تیسرے دن بھی گھنا کہرا چھایا ہوا ہے۔ ویزیبلٹی 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی۔

ریاست میں رات کے ساتھ دن بھی ٹھنڈے ہیں۔ پیر کو بھوپال-شیوپور میں 18.4 ڈگری، دتیا-کھجوراہو میں 18.6 ڈگری، نوگاوں میں 19 ڈگری، ریوا میں 19.4 ڈگری، دموہ-ٹیکم گڑھ میں 19.5 ڈگری، گوالیار-پچمڑھی میں 19.6 ڈگری، سیدھی میں 19.8 ڈگری درج کیا گیا۔ اسی طرح نرسنگھ پور میں درجہ حرارت 20.2 ڈگری، ملاجکھنڈ، ستنا میں 20.3 ڈگری، جبل پور میں 20.4 ڈگری، نرمداپورم میں 21 ڈگری، دھار میں 21.4 ڈگری، امریا میں 21.5 ڈگری، ساگر میں 21.6 ڈگری، اندور-شیوپری میں 22 ڈگری، رتلام میں 22.2 ڈگری، اجین میں 22.4 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات نے 7 جنوری کو گوالیار، مرینا، بھنڈ، دتیا، شیوپور، شیوپری، گنا، اشوک نگر، ودیشا، ساگر، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، ساگر، دموہ، پنا، ستنا، ریوا، مئوگنج، سیدھی، سنگرولی، میہر، شہڈول، امریا، انوپور، ڈنڈوری، منڈلا، جبل پور، کٹنی، بھوپال، رائسین، ودیشا، شاجاپور میں کہرے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں، 8 جنوری کو گوالیار، مرینا، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، دموہ، پنا، ستنا، میہر، ریوا، مئوگنج، سیدھی، سنگرولی، میہر، امریا اور شہڈول میں کہرے کا الرٹ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande