
بیڑ
، 6 جنوری(ہ س)۔
بیڑ ضلع کے انکش نگر علاقے میں منگل کے روز دن
دہاڑے ہونے والی فائرنگ نے امن و امان پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ اس واردات میں بلدیہ
کے کام پر مامور ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔
واقعے کی
اطلاع ملتے ہی شواجی نگر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش قبضے میں لے کر
پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا
ہے، جس کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
پولیس
کے مطابق انکش نگر علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گڈھا کھودنے کا کام چل
رہا تھا۔ اسی دوران ملزم وشال سوریہ ونشی موقع پر آیا اور فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ
میں مزدور ہرشد شندے کو گولی لگی، جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
پولیس
نے اس معاملے میں کیس درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور فائرنگ کے پیچھے کی وجہ
معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابھی تک فائرنگ کے مقصد کا
انکشاف نہیں ہو سکا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے جانچ جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے