جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے منشیات کے خلاف مہم جاری
جموں, 06 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو پی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نظر بند کر دیا ہے، جبکہ ضلع سانبہ میں دو دیگر منشیات فروشوں کو ہیروئن سمی
Drug


جموں, 06 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو پی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نظر بند کر دیا ہے، جبکہ ضلع سانبہ میں دو دیگر منشیات فروشوں کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق محمد صادق عرف سیکو، سکنہ گاؤں گالک، رامکوٹ، ایک عادی منشیات فروش ہے جس کے خلاف تھانہ بلاور میں 2023 سے 2025 کے دوران تین مقدمات درج ہیں۔ ملزم کی مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں اور عوامی امن و امان کے لیے خطرہ بننے کے باعث اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے سنٹرل جیل کوٹ بھلوال، جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم کی نظر بندی منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف ایک سخت پیغام ہے اور اس سے سماج دشمن سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ادھر ایک علیحدہ کارروائی میں پولیس نے ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک کار کو روکا، جس میں سوار دو افراد کے قبضے سے 9.72 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت دیپک شرما اور عادل حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande