اساتذہ کی توہین پر اسمبلی میں کیجریوال کے خلاف بی جے پی کا احتجاج
نئی دہلی، 06 جنوری (ہ س): دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران اسمبلی اور رہنماؤں نے دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر اساتذہ کی توہین کرنے
احتجاج


نئی دہلی، 06 جنوری (ہ س): دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران اسمبلی اور رہنماؤں نے دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر اساتذہ کی توہین کرنے اور جھوٹی سیاست پھیلانے کا الزام لگایا۔

بی جے پی لیڈروں نے اسمبلی کمپلیکس کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نیچے اے اے پی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے، پوسٹر اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا، کیجریوال معافی مانگیں اور جھوٹ سے اساتذہ کو بدنام کرنا بند کرو۔

بی جے پی نے الزام لگایا کہ اے اے پی لیڈر سرکاری اسکول کے اساتذہ کو آوارہ کتوں کی گنتی کی ذمہ داری سونپنے کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں، حالانکہ ایسا کوئی حکم نہیں ہے۔ اس سے اساتذہ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

تیمار پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے سوریہ پرکاش کھتری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جھوٹی سیاست کررہی ہے۔ کیجریوال اور ان کے لیڈر اساتذہ کا احترام کرنے کے بجائے جھوٹ بول کر ان کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے اے اے پی کو سبق سکھا دیا ہے، اور اب وہ مایوسی سے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ کیجریوال کو اساتذہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سیشن کے پہلے دن عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے آلودگی کے معاملے پر ماسک پہن کر احتجاج کیا تھا، جس کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ ہوا اور آپ کے چار ممبران اسمبلی کو ایوان سے معطل کر دیا گیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande