
سرینگر 6 جنوری (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ علاقے میں منگل کو ایک ہوٹل کے اندر سے ایک لاش ملی۔ ایک اہلکار نے بتایا، متوفی کی شناخت کولگام کے رہنے والے حقیق کے طور پر کی گئی ہے، جو گزشتہ رات سے ہوٹل میں مقیم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر تھانہ ٹنگمرگ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir