بھوپال شہر کی پینے کے پانی کی ٹنکیوں اور فلٹر پلانٹ کی جانچ کرنے نکلے کانگریسی، برکھیڑا پٹھانی میں گندگی ملی
بھوپال شہر کی پینے کے پانی کی ٹنکیوں اور فلٹر پلانٹ کی جانچ کرنے نکلے کانگریسی، برکھیڑا پٹھانی میں گندگی ملی بھوپال، 06 جنوری (ہ س)۔ اندور کے بھاگیرتھ پورا میں آلودہ پانی پینے سے 17 لوگوں کی موت کے بعد ریاست بھر میں آلودہ پانی کو لے کر شکایتوں ا
بھوپال شہر کی پانی کی ٹنکیوں اور فلٹر پلانٹ کی جانچ کرنے نکلے کانگریسی


بھوپال شہر کی پینے کے پانی کی ٹنکیوں اور فلٹر پلانٹ کی جانچ کرنے نکلے کانگریسی، برکھیڑا پٹھانی میں گندگی ملی

بھوپال، 06 جنوری (ہ س)۔ اندور کے بھاگیرتھ پورا میں آلودہ پانی پینے سے 17 لوگوں کی موت کے بعد ریاست بھر میں آلودہ پانی کو لے کر شکایتوں اور جانچ کا دور جاری ہے۔ بھوپال میں بھی کئی علاقوں میں گندے پانی کی سپلائی کی شکایتیں مل رہی ہیں۔ ایسے میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ میدان میں اتر کر نہ صرف سیمپل لے رہا ہے، بلکہ والو بھی سدھار رہا ہے۔ اسی درمیان منگل کو کانگریس لیڈر بھی شہر کی پینے کے پانی کی ٹنکیوں اور فلٹر پلانٹ کی جانچ کرنے نکلے۔ اس دوران کچھ جگہوں پر گندگی ملی، جس پر کانگریسیوں نے اعتراض کیا اور فوراً اصلاح کرائے جانے کی وارننگ دی ہے۔

کانگریس لیڈر رویندر ساہو جھومر والا نے منگل کو گووند پورا اسمبلی حلقہ کے برکھیڑا پٹھانی علاقے میں واقع ٹنکی پر چڑھ کر معائنہ کیا۔ اس دوران ٹنکی کے اندر اور آس پاس گندگی ملی۔ جانچ کے دوران کانگریسیوں نے ویڈیو بھی بنایا۔ جھومر والا نے کہا کہ اسی ٹنکی سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو پینے کا پانی سپلائی ہوتا ہے۔ آلودہ پانی سے انفیکشن اور سنگین بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری اصلاحی کارروائی کی مانگ کی۔ وارننگ دی کہ وقت رہتے قدم نہیں اٹھائے گئے تو اندور جیسا افسوسناک واقعہ یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کارپوریشن کے کانگریسی کونسلر بھی منگل کی صبح شیاملا ہلز واقع واٹر فلٹر پلانٹ پہنچے۔ میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر شبستاں ذکی، کونسلر یوگیندر سنگھ گڈو چوہان، محمد ظہیر وغیرہ موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر ذکی نے بتایا کہ شیاملا ہلز کے فلٹر پلانٹ کا پانی بڑے تالاب میں ملتے دکھا۔ بڑے تالاب سے ہی شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی کی جاتی ہے۔ ایسے میں را واٹر ملنا غلط ہے۔ ذکی نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ چالو نہیں تھا۔ صرف کاغذی کارروائی ہی دیکھنے کو ملی۔ رپورٹ بھی نہیں ملی کہ پانی کا باقاعدہ سیمپل لیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande