شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے دھروا بائک ریلی میں شرکت کی
شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے دھروا بائک ریلی میں شرکت کی جموں، 06 جنوری (ہ س)۔ شمالی کمان فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے ادھمپور سے شروع ہونے والی ’دھروا موٹر سائیکل ریلی‘ میں شرکت کی۔ اس ریلی کا مقصد وطن کے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں
Bike rally


شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے دھروا بائک ریلی میں شرکت کی

جموں، 06 جنوری (ہ س)۔ شمالی کمان فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے ادھمپور سے شروع ہونے والی ’دھروا موٹر سائیکل ریلی‘ میں شرکت کی۔ اس ریلی کا مقصد وطن کے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور سابق فوجیوں سے رابطہ مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فوج و عوام کے باہمی ربط کو فروغ دینا ہے۔ 14 جنوری کو منائے جانے والے 10ویں ویٹرنز ڈے سے قبل جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (جی او سی اِن سی) نے ادھمپور کے دھروا وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ملک کی خدمت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق، ریلی کو باضابطہ طور پر پرم ویر چکر اعزازی کپتان بانا سنگھ اور ویر چکر یافتہ مرحوم نائب صوبیدار چنی لال کی اہلیہ سمت چنتا دیوی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر وائٹ نائٹ کور کے جی او سی، لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، سینئر فوجی افسران اور موٹر سائیکل سوار ادھمپور سے نگروٹا تک ریلی کے پہلے مرحلے میں شریک ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ تقریباً 740 کلومیٹر طویل یہ موٹر سائیکل ریلی ایک خصوصی آؤٹ ریچ اقدام ہے، جس کا مقصد بھارتی بہادر سپاہیوں کی بے مثال خدمات اور عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنا اور سابق فوجیوں کے ساتھ بھارتی فوج کے مضبوط رشتے کو مزید مستحکم کرنا ہے۔یہ ریلی وائٹ نائٹ کور کے دائرہ اختیار میں واقع پیر پنجال کے خوبصورت علاقوں سے گزرتی ہوئی 13 جنوری کو راجوری میں منعقد ہونے والی عظیم سابق فوجیوں کی ریلی پر اختتام پذیر ہوگی۔ راستے میں مختلف جنگی یادگاروں پر گل پوشی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ریلی کے ساتھ ’آروگیہ رکشک‘ طبی ٹیمیں بھی موجود ہیں، جو سابق فوجیوں کے لیے طبی کیمپ قائم کریں گی، جہاں صحت کی جانچ، احتیاطی طبی سہولیات اور ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بزرگ سابق فوجیوں میں بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشینیں بھی تقسیم کی جائیں گی، جو فوج کی مسلسل طبی نگہداشت کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

دفاعی ترجمان نے کہا کہ دھروا موٹر سائیکل ریلی بھارتی فوج کے اس جذبے کی عکاس ہے جسے ’’یونیفارم سے آگے خدمت‘‘ کہا جاتا ہے، جو ماضی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے، حال سے جڑنے اور سابق فوجیوں کے ساتھ مضبوط رشتے کی تجدید کا پیغام دیتی ہے۔اس موقع پر شمالی فوجی کمانڈر نے اعزازی کپتان بانا سنگھ اور سمت چنتا دیوی کو ان کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانیوں کے اعتراف میں اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande