
مشرقی چمپارن، 6 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے گھوڑا سہن شہر کے بس اسٹینڈ واقع ریلوے ڈھالہ کے قریب ہوٹل رائل لولی فیملی ریزورٹ ہوٹل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ ماری کر کے مختلف کمرے میں تین مرد اور دو لڑکی اور ایک خاتون کومشکوک حالت میں پایا۔
ان میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی نابالغ ہیں۔ پولیس نے ہوٹل چلانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے رجسٹر میں لڑکے اور لڑکیوں میں سے کسی کا نام درج نہیں تھا۔
ہوٹل آپریٹر سبودھ پنڈت اور ان کے والد لکشمن پنڈت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشتبہ حالات میں پائے جانے والے تمام افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ گھوڑاسہن تھانہ انچارج سنجیو کمار نے یہ جانکاری دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan