وزیراعلیٰ نے دہلی فسادات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
نئی دہلی، 05 جنوری (ہ س) ۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میں فسادات کے ملزم شرجیل امام اور عمر خالد کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ریکھا گپتا نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’جن لوگوں
وزیراعلیٰ نے دہلی فسادات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا


نئی دہلی، 05 جنوری (ہ س) ۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میں فسادات کے ملزم شرجیل امام اور عمر خالد کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ریکھا گپتا نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’جن لوگوں نے دہلی کو فسادات پر اکسایا، انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔ مزید یہ کہ جن سیاسی جماعتوں نے ان کی حمایت کی، انہیں بھی سخت پیغام ملنا چاہیے۔ وہ بھی سزا کے مستحق ہیں۔‘

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کی سازش کیس کے ملزم عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت پہلی نظر میں مقدمہ بنایا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande