پونچھ میں ایل او سی کے قریب زنگ آلود مارٹر گولہ برآمد
جموں, 5 جنوری (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں پیر کے روز ایک زنگ آلود مارٹر شیل برآمد ہوا، جسے بعد ازاں کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔حکام کے مطابق منکوٹ سیکٹر کے بالنوئی علاقے
Shell filw


جموں, 5 جنوری (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں پیر کے روز ایک زنگ آلود مارٹر شیل برآمد ہوا، جسے بعد ازاں کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔حکام کے مطابق منکوٹ سیکٹر کے بالنوئی علاقے میں واقع اپر گھنی گاؤں کے لوگوں نے صبح تقریباً 11 بجے ایک کھلے میدان میں مارٹر شیل پڑا ہوا دیکھا، جس کی فوری اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنا لیا، جبکہ بعد میں فوج کے ماہرین نے کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے مارٹر شیل کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande