
بھوپال، 5 جنوری (ہ س)۔’بوتھ چلو، گاوں چلو‘ مہم کے تحت ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری کی قیادت میں پیر کو رائسین ضلع کے ترابلی گاو¿ں میں ایک گرام پنچایت کانگریس کمیٹی کا قیام عمل میں آیا۔ اس موقع پر کانگریس تنظیم کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کرنے کا عہد لیا گیا۔ اس کے بعد جیتو پٹواری نے بھوجپور میں کسان کانگریس کے زیر اہتمام ریاست گیر ’کسان جن آندولن یاترا‘ کا آغاز کیا۔
کسان کانگریس کے ریاستی صدر دھرمیندر سنگھ چوہان کی قیادت میں یہ یاترا ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ اور تمام بلاکس تک پہنچے گی، کسانوں کے سلگتے ہوئے مسائل کو زور سے اٹھائے گی اور بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرے گی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے ریاستی حکومت پر سخت نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں، خواتین اور عام لوگوں کے حقوق کے لیے گاو¿ں گاو¿ں، سڑکوں سے ایوان تک لڑے گی اور بی جے پی حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan