اے پی کے کوناسیما ضلع میں بڑے پیمانے پرگیس لیکیج، شعلے بھڑک اُٹھے
حیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔آندھرا پردیش کے اہم علاقہ او این جی سی کے کنویں پر ری ڈرلنگ کے دوران خام تیل کے ساتھ بھاری مقدار میں گیس لیک ہوئی۔دھند کی طرح ایرُسُمَنڈل میں پھیلتی گیس، گاؤں والوں میں خوف و ہراس پیدا کردی جس کے سبب حادثے کے وقت موجود عوا
اے پی کے کوناسیما ضلع میں بڑے پیمانے پرگیس لیکیج، شعلے بھڑک اُٹھے


حیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔آندھرا پردیش کے اہم علاقہ او این جی سی کے کنویں پر ری ڈرلنگ کے دوران خام تیل کے ساتھ بھاری مقدار میں گیس لیک ہوئی۔دھند کی طرح ایرُسُمَنڈل میں پھیلتی گیس، گاؤں والوں میں خوف و ہراس پیدا کردی جس کے سبب حادثے کے وقت موجود عوام بڑے حادثے کے خدشے سے جان ہتھیلی پر رکھ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکام فوری طور پر موقع پرپہنچے اور لیکیج کو روکنے کےاقدامات شروع کیے اسی دوران آگ کی شدت کے باعث ناریل کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔حکام 5 کلو میٹر کے دائرے میں موجود عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔عوامی جانوں کے نقصان کو ختم کرنے کی کوشش کررتھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande