
لداخ، 05 جنوری (ہ س)۔
مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس کے دوران لداخ کی مجموعی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کو لداخ میں جاری اہم ترقیاتی اقدامات، فلاحی اسکیموں اور بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں سڑک اور ہوائی رابطہ مضبوط بنانے، عوامی بنیادی سہولیات میں بہتری لانے اور دشوار گزار جغرافیائی و اسٹریٹجک لحاظ سے اہم علاقے میں ضروری خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ کویندر گپتا نے وزیر اعظم کو پائیدار سیاحت کے فروغ، لداخ کے منفرد ثقافتی اور ماحولیاتی ورثے کے تحفظ اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق اقدامات سے بھی واقف کرایا۔ اس کے علاوہ دور دراز اور سرحدی علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات، نیز مرکزی حکومت کی اسکیموں کے مؤثر نفاذ پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر