جماعت اسلامی ہند سماج کے ہر طبقے کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے
جماعت اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت آرام پارک میں کمبل تقسیم پروگرام منعقدنئی دہلی،05جنوری(ہ س)۔جماعت اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام آج آرام پارک میں ایک فلاحی پروگرام منعقد ہوا، جس کے تحت غریب اور ضرورت مند افراد میں کمبل تقسیم کیے
جماعت اسلامی ہند سماج کے ہر طبقے کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے


جماعت اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت آرام پارک میں کمبل تقسیم پروگرام منعقدنئی دہلی،05جنوری(ہ س)۔جماعت اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام آج آرام پارک میں ایک فلاحی پروگرام منعقد ہوا، جس کے تحت غریب اور ضرورت مند افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر حلقہ سیکریٹری زاہد حسین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کے اندر خدمتِ خلق کو اولین ترجیح دیتی ہے اورخدمت انسانیت ہی جماعتِ اسلامی ہند کی اصل پہچان ہے۔ٹھنڈ کے موسم میں جماعت اسلامی ہند بلا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند معاشرے میں تعلیم کے فروغ، اقتصادی لحاظ سے مضبوط کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کے اس کمبل تقسیم پروگرام میں خاص طور پر ان خاندانوں کو منتخب کیا گیا جو بظاہر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے لیکن درحقیقت شدید پریشانی کے شکار ہیں۔

اس موقع پر درجنوں غیر مسلم افراد، مرد و خواتین کو بھی کمبل فراہم کیے گئے جماعت اسلامی ہند کے اس اقدام کو مقامی غیر مسلم باشندوں نے بھی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سماج میں بھائی چارے، باہمی احترام اور انسانی ہمدردی کو فروغ دیتے ہیں۔اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ دہلی کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے قرآنِ مجید کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے ذریعے منعقد ہونے والے ہفتہ واری درسِ قرآن کے پروگرام ایک نہایت مستحسن قدم ہیں۔ یہ ایک منظم اور مو ¿ثر نظام ہے جو ملک کے کونے کونے میں جاری ہے، تاکہ عام لوگ اپنی زندگی میں قرآن کو سمجھ سکیں۔

پروگرام کا آغاز مولانا امیرالحق صاحبکے تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ امیر مقامی فلاح الدین فلاحی نے سورہ جمعہ پر مو ¿ثر درسِ قرآن پیش کیا۔اس موقع پررکن جماعت اسلم صاحب بھرجپوری،رکن جماعت واثق امام صاحب تاج انکلیو، آر ڈبلیو اے کے صدرحاجی سلیم صاحب، حاجی جاوید صاحب اور حاجی یوسف صاحب بھی موجود تھے۔ تمام معززین نے جماعت اسلامی ہند کے اس فلاحی اور سماجی قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت سماج کے اندر ایک مثبت، تعمیری اور انسان دوست کردار ادا کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande