ضلع مجسٹریٹ نے بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ سے متعلق معاملوں کا جائزہ لیا
پٹنہ، 5 جنوری (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم نے بہار شکایت ازالہ ایکٹ اور بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ (آر ٹی پی ایس )سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔ ریاستی حکومت کے طے کردہ معیارات کے مطابق ضلع میں بہتر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے
ضلع مجسٹریٹ نے کی بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ سے متعلق معاملوں کا جائزہ


پٹنہ، 5 جنوری (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم نے بہار شکایت ازالہ ایکٹ اور بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ (آر ٹی پی ایس )سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔

ریاستی حکومت کے طے کردہ معیارات کے مطابق ضلع میں بہتر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام سرکاری حکام اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر درخواستوں کی 100فیصد معیاری پروسیسنگ کو یقینی بنائیں۔

عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ وہ عوامی کاموں کے تئیں حساسیت برقرار رکھتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ اسکیموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنائیں۔ آر ٹی پی ایس کے تحت استفادہ کنندگان کو عوامی بہبود کی اسکیموں کے تحت فنڈ کی تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

راشن کارڈ کے اجراء میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہے۔ متعلقہ سرکاری حکام عوامی شکایات کے ازالے قانون کے تحت عائد جرمانے کی رقم تین دن کے اندر جمع کرائیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سماعتوں میں 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ سب ڈویزنل افسر کو آر ٹی پی کے تحت معیاد ختم ہونے والے معاملات میں یا متعلقہ لینڈ ریفارم سب کلکٹر کو ریونیو سے متعلق معاملات میں سرکاری حکام کے خلاف قانونی جرمانہ عائد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہر زون میں زونل افسر اور تھانہ صدر کی مشترکہ ہفتہ وارمیٹنگ باقاعدگی سے اور مؤثر طریقے سے منعقد کی جائے اور سب ڈویزنل افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ہفتہ کو اپنے علاقے کے ایک زون میں میٹنگ میں شرکت کریں اور زمینی تنازعات کو نمٹانے کی نگرانی کریں۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ محض شکایات کا ازالہ کافی نہیں ہے۔ عوامی شکایات کا ازالہ ضروری ہے اور عوام کا اطمینان لازمی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande