آؤٹر رنگ روڈ کے اہم ٹول پلازوں پربوسٹر لائنس کا فیصلہ
حیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔ سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی وجہ سے تلگو ریاستوں کے ٹول گیٹس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور گھنٹوں انتظار ایک معمول بن چکا ہے۔ اس بار ٹریفک کے اس بڑے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حیدرآباد گروتھ ک
آؤٹر رنگ روڈ کے اہم ٹول پلازوں پربوسٹر لائنس کا فیصلہ


حیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔ سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی وجہ سے تلگو ریاستوں کے ٹول گیٹس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور گھنٹوں انتظار ایک معمول بن چکا ہے۔ اس بار ٹریفک کے اس بڑے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حیدرآباد گروتھ کوریڈور لمیٹڈ (ایچ جی سی ایل) نے ایک اہم منصوبہ تیار کیا ہے۔ شہرحیدرآباد سے تلنگانہ کے دیگر اضلاع اور آندھرا پردیش جانے والی گاڑیوں کے ہجوم کو کم کرنے آؤٹر رنگ روڈ کے اہم ٹول پلازوں پربوسٹر لائنس کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خاص طور پر شمس آباد، بنگلورو اور پدا عنبر پیٹ جیسے مصروف ٹول پلازوں پر یہ بوسٹر بیریئرس لگائے جائیں گے۔ اس نئے نظام کے تحت فاسٹ ٹیگ والی گاڑیوں کو ٹول پلازہ پر رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ مخصوص لین کے ذریعہ تیزی سے گزر سکیں گی۔فی الحال ان مقامات پر 12 سے 15 ٹول بوتھس موجود ہیں جو ہجوم کے اوقات میں ناکافی ثابت ہوتے ہیں اسی لئے حکام اس بوسٹر بیریر سسٹم کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مسافروں کو ایک بڑی خوشخبری بھی مل سکتی ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ سنکرانتی کے موقع پر ٹول فیس سے استثنیٰ دیا جائے۔ تلنگانہ کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو مکتوب لکھ کر درخواست کی ہے کہ 9 جنوری سے 18 جنوری تک ٹول فیس وصول نہ کی جائے اور گاڑیوں کو مفت گزرنے کی اجازت دی جائے۔اگر مرکزی حکومت اس تجویز کو قبول کر لیتی ہے، تو مسافروں کو نہ صرف مالی بچت ہوگی بلکہ ٹول گیٹس پر رکنے کی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام سے بھی بڑی راحت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande