حیدرآباد میں پلائی ووڈ کے گودام میں خطرناک آتشزدگی
حیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ تاڑبن، بستی نبی کریم میں واقع پلائی ووڈ کے گودام میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری کارروائی کی۔اطلاع ملتے ہی فائر ٹنڈرس وہاں پہنچے اورکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پای
حیدرآباد میں ووڈ کے گودام میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی


حیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔پرانا شہر حیدرآباد کے علاقہ تاڑبن، بستی نبی کریم میں واقع پلائی ووڈ کے گودام میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری کارروائی کی۔اطلاع ملتے ہی فائر ٹنڈرس وہاں پہنچے اورکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق آگ گودام میں رکھے ہوئے پلائی ووڈ تک ہی محدود رہی۔

خوش قسمتی سے واقعہ کے وقت گودام میں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں رکھا تمام مال جل کر خاکستر ہو گیا۔ڈسٹرکٹ فائر آفیسر وجے بھانو پرتاپ نے بتایاکہ فائر فائٹرس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande