سمتا پارٹی کے بانی شکونی چودھری کے 90ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ نے جلائیں 90 چراغ
پٹنہ، 4 جنوری (ہ س)۔ بہار کے سابق وزیر صحت، کھگڑیا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سمتا پارٹی کے بانی سینئر سیاستداں شکونی چودھری کے 90 واں یوم پیدائش دارالحکومت پٹنہ میں منایا گیا۔ 5 دیش رتنا مارگ واقع ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں ہزاروں لوگوں
سمتا پارٹی کے بانی شکونی چودھری کے 90ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ نے جلائیں 90 چراغ


پٹنہ، 4 جنوری (ہ س)۔ بہار کے سابق وزیر صحت، کھگڑیا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سمتا پارٹی کے بانی سینئر سیاستداں شکونی چودھری کے 90 واں یوم پیدائش دارالحکومت پٹنہ میں منایا گیا۔ 5 دیش رتنا مارگ واقع ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور چودھری کی لمبی عمر کی خواہش کی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی شکونی چودھری کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پہنچے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ان کے 90ویں سالگرہ کی علامت کے طور پر 90 چراغوں کو روشن کیا۔ نوے ناریل بھی توڑے گئے، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دینے کے لیے 90 کبوتر چھوڑے گئے۔ تقریب میں بہار حکومت کے کئی وزراء، لوک سبھا کے مختلف ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے، قانون ساز کونسل کے ارکان اور بی جے پی اور این ڈی اے کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اپنے والد، بہار کی سیاست کے ایک سینئر ستون شکونی چودھری کی لمبی عمر کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ خدا اور عوام کے فضل و کرم سے وہ سو سال سے زیادہ زندہ رہیں گے اور یہ ہم سب کے لیے خوش نصیبی کا لمحہ ہوگا۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے والد نے ملک کی خدمت کے لیے پہلے فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر سیاست میں قدم رکھا اور کئی دہائیوں تک بہار کی خدمت کی۔ آج بھی ان کا تجربہ اور رہنمائی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande