کار گنگ  نہر میں گری، 2 نوجوان غرقاب
ہریدوار، 4 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے منگلور کوتوالی علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک المناک حادثے میں میرٹھ کے دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر محمد پور جھال کے قریب گنگ نہر میں جا گری جس سے دونوں افراد ڈو
کار گنگ  نہر میں گری، 2 نوجوان غرقاب


ہریدوار، 4 جنوری (ہ س)۔

ضلع کے منگلور کوتوالی علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک المناک حادثے میں میرٹھ کے دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر محمد پور جھال کے قریب گنگ نہر میں جا گری جس سے دونوں افراد ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق سنیچر کی دیر رات پولیس کو اطلاع ملی کہ منگلور کوتوالی علاقے میں محمد پور جھال کے قریب ایک کار گنگ نہر میں گر گئی ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی منگلور کوتوالی کے انچارج انسپکٹر امرجیت سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے ایک سرمئی رنگ کی کار کو گنگ نہر میں ڈوبا ہوا پایا۔ پولیس ٹیم نے جل اہلکاروں کی مدد سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

کار کی تلاشی کے دوران دو نوجوان اندر سے بے ہوش پائے گئے۔ پولیس ٹیم کی کافی کوششوں کے بعد دونوں نوجوانوں کو باہر نکالا گیا اور 108 ایمبولینس کے ذریعے روڑکی سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مرنے والوں کی شناخت سوربھ شرما (25) ولد راج کمار شرما اور پونیت (25) ولد آشوتوش ساکن کرالی، جانی تھانہ، میرٹھ، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ گاڑی کے رجسٹرڈ مالک وویک شرما نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ دونوں نوجوان کسی ذاتی کام سے روڑکی آئے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور کار سیدھی گنگ نہر میں جاگری۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande