پولیس انسپکٹر شراب فروش سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
بھونیشور، 4 جنوری (ہ س):۔ اوڈیشہ ویجیلنس نے اتوار کو بھونیشور میں ایک لائسنس یافتہ شراب فروش سے مبینہ طور پر 40,000 روپے رشوت لیتے ہوئے ایک پولیس انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کٹک کے سی آر آر آئی پولیس اسٹیشن میں ا
پولیس انسپکٹر شراب فروش سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار


بھونیشور، 4 جنوری (ہ س):۔

اوڈیشہ ویجیلنس نے اتوار کو بھونیشور میں ایک لائسنس یافتہ شراب فروش سے مبینہ طور پر 40,000 روپے رشوت لیتے ہوئے ایک پولیس انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کٹک کے سی آر آر آئی پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر انچارج کے طور پر تعینات وجے کمار باریک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ویجیلنس حکام کے مطابق ملزم کو راج محل چک کے قریب شراب کے کاروبار کو چلانے کی اجازت دینے کے عوض رشوت طلب کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ویجیلنس نے بتایا کہ 40,000 روپے کی رشوت کی پوری رقم ملزم کے قبضے سے برآمد اور ضبط کر لی گئی۔ ایک کامیاب ٹریپ آپریشن کے بعد، غیر متناسب اثاثہ جات (ڈی اے) ایکٹ کے تحت ملزم سے منسلک دو مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ یونٹ-I، بھونیشور میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کی تلاشی لینے سے مبینہ طور پر تقریباً 5 لاکھ روپے نقد ملے۔ دیگر مقامات پر تلاشیاں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande