بھوپال میں علاج کے دوران نوجوان کی موت، لواحقین نے علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا
بھوپال، 04 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج نوجوان کی موت کے بعد لواحقین نے جم کر ہنگامہ کیا۔ لواحقین نے علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ پورا واقعہ ہفتہ دیر رات کا
بھوپال میں علاج کے دوران نوجوان کی موت، لواحقین نے علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا


بھوپال، 04 جنوری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج نوجوان کی موت کے بعد لواحقین نے جم کر ہنگامہ کیا۔ لواحقین نے علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ پورا واقعہ ہفتہ دیر رات کا ہے، جس کا ویڈیو اتوار کو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں ایک نرس مہلوک کو ریوائیو کرنے کے لیے سی پی آر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وارڈ میں نہ کوئی ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف ہے۔ معاملہ بگڑتا دیکھ اسپتال کا اسٹاف سمیت گارڈ تک موقع سے خود کو بچاتے ہوئے نکل گئے تھے۔

جانکاری کے مطابق برکھیڑی رہائشی 32 سالہ وشال جوگی حبیب گنج تھانہ حلقہ واقع اکشے اسپتال میں داخل تھا۔ ہفتہ کی شام سے اس کی حالت بگڑنے لگی تھی۔ علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد لواحقین نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ ان کے بار بار کہنے پر بھی کوئی سینئر ڈاکٹر نہیں آیا۔ اسپتال میں ہنگامے سے پہلے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو وشال کے ایک رشتہ دار نے ریکارڈ کیا ہے۔ جس میں بیڈ پر لیٹے مریض کو ایک نرس سی پی آر دیتے ہوئے ریوائیو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں، موجود لواحقین اپنے مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے رونے لگتے ہیں۔ وہیں، ویڈیو ریکارڈ کر رہا شخص اسپتال میں ایک بھی ڈاکٹر نہیں ہونے کا الزام لگا رہا ہے۔ تھانے سے ملی جانکاری کے مطابق، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

وہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سبھی الزامات غلط ہیں۔ وشال کی حالت پہلے سے سنگین تھی۔ اس کی اطلاع لواحقین کو پہلے سے تھی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے نوجوان کو بچانے کی پوری کوشش کی تھی۔ جب لواحقین نے ہنگامہ شروع کیا تو پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ اسپتال کے اسٹاف کے مطابق، 30 سے زیادہ لوگ اسپتال میں اچانک آ گئے تھے۔ جنہوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ معاملہ بگڑتا دیکھ اسپتال کا اسٹاف سمیت گارڈ تک موقع سے خود کو بچاتے ہوئے نکل گئے تھے۔ اسپتال اسٹاف کے مطابق، پہلے سے حالت کی جانکاری ہونے کے بعد بھی لواحقین نوجوان کی موت کے بعد مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے اسپتال میں لگے شیشے، کرسیاں، بورڈ سمیت دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کر دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande