
نوی ممبئی میں انتخابی افسر کو دھمکی کا معاملہ، کیس درج
ممبئی،
4 جنوری (ہ س)۔
نوی ممبئی میں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک انتخابی افسر کو دھمکانے اور
ہتک آمیز مواد پھیلانے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف فوجداری معاملہ درج
کیا ہے۔ یہ واقعہ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں
کے دوران سامنے آیا ہے۔
گھنسولی
وارڈ کی انتخابی فیصلہ افسر اور سب ڈویژنل افسر کلپنا گوڈے کی جانب سے درج کرائی
گئی شکایت کے مطابق ملزم نے انہیں موبائل پیغام رسانی کے ذریعے دھمکیاں دیں اور
بعد ازاں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور بدنامی پر مبنی پیغامات گردش میں لائے۔
یہ سب
اس وقت ہوا جب شہر کے آٹھوں انتخابی فیصلہ افسران کے دفاتر میں انتخابی کارروائیاں
زوروں پر ہیں۔ نوی ممبئی میں بلدی انتخابات 15 جنوری 2026 کو منعقد ہونے جا رہے ہیں۔
رابلے
پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج
کر لیا گیا ہے اور ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے