
جموں, 04 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز نوجوانوں کے لیے تعلیمی، ثقافتی تبادلہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مبنی 10 روزہ مطالعاتی دورے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 25 نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔ اس 10 روزہ دورے کے دوران طلبہ اور ابھرتے ہوئے نوجوان قائدین ملک کے مختلف حصوں بشمول چندی گڑھ، ہریانہ اور شملہ کا دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے منعقد اس دورے کا ہدف قومی یکجہتی کو فروغ دینا، ثقافتی تبادلے کو وسعت دینا، تجرباتی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا اور نوجوانوں کو بھارت کے متنوع ثقافتی ورثے اور تیز رفتار ترقی سے براہِ راست روشناس کرانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر