
سرینگر 4 جنوری (ہ س )۔اتوار کو کنگن کے ژیرون علاقے میں اس وقت ایک سڑک حادثے میں ایک پیدل چلنے والا نوجوان شدید زخمی ہو گیا جب ایک سوئفٹ کار سومو گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق زیررجسٹریشن نمبر PB11 BQ 4689 سوئفٹ کار زیر رجسٹریشن نمبر JK03 B 3384 گاڈی سے ٹکرا گئی جس کے دوران ایک راہگیر وسیم احمد (25) ولد محمد اقبال کاسانہ ساکن حیان پالپورہ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ زخمی کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی حالت کی سنگینی کے پیش نظر اسے اعلیٰ علاج کے لیے سکمز صورہ ریفر کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir