
بھونیشور، 4 جنوری (ہ س)۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ کے ڈھینکانال ضلع کے موٹنگا علاقے میں پتھر کی کھدائی میں ہونے والے دھماکے میں مزدوروں کی موت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اتوار کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں پردھان نے کہا کہ وہ اس المناک واقعہ کی خبر سے بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے مہلوکین کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ