
جونپور، 4 جنوری (ہ س)۔
اتر پردیش میں جونپور ضلع کے شاہ گنج کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع رادھا کرشنا مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مندر کے باہر ایک کھوکھے کا تالا توڑ کر نقدی چوری کر لی گئی۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
شاہ گنج سرکل آفیسر اجیت کمار سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ سنیچر کی دیر رات ایک شخص نے مندر میں گھس کر بھگوان شیو اور بھگوان کرشن کی مورتیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ مندر کے باہر ایک کھوکھے کا تالہ بھی توڑا گیا اور اندر رکھی نقدی چوری ہو گئی۔ اتوار کی صبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ پولیس نے پہنچ کر ہجوم کو پرسکون کرکے صورتحال کو قابو میں کیا۔
شاہ گنج کے سرکل آفیسر اجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت بھگیلو چوہان کے طور پر کی گئی ہے جو کہ تاکھا تاکھا ویسٹ (شیو پور) جونپور کا رہنے والا ہے۔ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ علاقے میں امن و امان مکمل طور پر معمول پر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ