سوسائٹی آف مورل ایجوکیشن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ نےمدر ٹریسا چیریٹیبل ٹرسٹ کو بلنکیٹس عطیہ کئے
علی گڑھ, 04 جنوری (ہ س)۔ سوسائٹی آف مورل ایجوکیشن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا، جس کے تحت مدر ٹریسا چیریٹیبل ٹرسٹ کو ضرورت مندوں کے لیے 10 بلنکیٹس عطیہ کی گئیں۔ یہ بلنکیٹس آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق سکری
بلینکٹس تقسیم


علی گڑھ, 04 جنوری (ہ س)۔

سوسائٹی آف مورل ایجوکیشن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا، جس کے تحت مدر ٹریسا چیریٹیبل ٹرسٹ کو ضرورت مندوں کے لیے 10 بلنکیٹس عطیہ کی گئیں۔ یہ بلنکیٹس آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق سکریٹری اور ایم ایل سی و رکن اسمبلی وویک بنسل کی موجودگی میں ٹرسٹ کے ذمہ داران کے حوالے کی گئیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وویک بنسل نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی آف مورل ایجوکیشن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ جیسے ادارے سماج میں مثبت سوچ اور اخلاقی قدروں کو فروغ دے رہے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔پروگرام کے منتظم معروف سماجی کارکن و کانگریسی رہنما ڈاکٹر محمد سہیل اختر نے کہا کہ سوسائٹی کا بنیادی مقصد اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بلنکیٹس مدر ٹریسا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے مستحق افراد تک پہنچائی جائیں گی۔ ڈاکٹر سہیل اختر نے تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران مدر ٹریسا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران بھی موجود رہے، جنہوں نے اس فلاحی اقدام پر سوسائٹی اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande