بھوگاپورم ایئرپورٹ کا عنقریب افتتاح کرنے کامنصوبہ: وزیرشہری ہوابازی
حیدرآباد، 4 جنوری (ہ س)۔ وزیرشہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ محض ایک عمارت نہیں بلکہ معاشی ترقی کا ایک بڑا مرکز ہوتاہے۔ وہ اتوار کو اے پی کے الوری سیتاراما راجو بھوگاپورم ایئرپورٹ پر ٹسٹ فلائٹ کے ذریعہ پہنچے جہاں رن وے پر طیار
بھوگاپورم ایرپورٹ کا عنقریب افتتاح کرنے کامنصوبہ: وزیرشہری ہوابازی


حیدرآباد، 4 جنوری (ہ س)۔ وزیرشہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ محض ایک عمارت نہیں بلکہ معاشی ترقی کا ایک بڑا مرکز ہوتاہے۔ وہ اتوار کو اے پی کے الوری سیتاراما راجو بھوگاپورم ایئرپورٹ پر ٹسٹ فلائٹ کے ذریعہ پہنچے جہاں رن وے پر طیارہ کی کامیاب لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھوگاپورم ایئرپورٹ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم اکنامک ریجن کو نئی طاقت ملے گی اور شمالی آندھرا کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس ایئرپورٹ کے ذریعہ مقامی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانا آسان ہو جائے گا۔ مرکزی بجٹ میں وشاکھاپٹنم اکنامک زون کے لئے فنڈس مختص کئے گئے ہیں جس سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔رام موہن نائیڈو نے اعلان کیا کہ حکومت آئندہ چار سے پانچ ماہ کے اندر ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے نشانہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹسٹ فلائٹ کی لینڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پروجیکٹ اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ چکا ہے۔انہوں نے ان ناقدین کو سخت جواب دیا جو کہتے تھے کہ شمالی آندھرا میں پروجیکٹس کبھی مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایرپورٹ ان تمام شکوک و شبہات کا عملی جواب ہے۔ اس پراجکٹ سے مختلف اضلاع کے عوام کو بہتر سفری سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران اس علاقہ میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande