
وارانسی، 4 جنوری (ہ س)۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے اتوار کو کہا کہ ایک ایسا ملک جہاں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ اعلیٰ ترین سطح پر ترقی کرتا ہے۔ میدان میں اسپورٹس مین شپ کو برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ ہر کھلاڑی جیت نہیں پاتا۔ نائب وزیر اعلیٰ سگرا واقع ڈاکٹر سمپورنا نند کھیل اسٹیڈیم میں منعقد 72ویں سینئر نیشنل والی بال چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیو ں کو خطاب کر ہے تھے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں نائب وزیر اعلی شری پاٹھک نے کہا کہ 2014 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلوں میں ترقی کی ایک نئی لہر لائی ہے۔ تمام کھیلوں کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کھیل محض رسمی طور پر ہوتے تھے۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور اس وقت کی کانگریس حکومتوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز بھی بدعنوانی سے داغدار تھے۔ اب، وزیر اعظم نریندر مودی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ذاتی طور پر ان ایتھلیٹس سے بات کرتے ہیں جو اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز یا کسی بھی بڑے مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور واپس آتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ یہ کھلاڑی ہمارے خاندان کے فرد ہیں۔ ان کو عزت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ