
بالود، 2 جنوری (ہ س)۔ جمعہ کو ضلع کے ڈونڈی تھانہ علاقہ کے تحت گھوٹھیا گاؤں کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈونڈی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مرنے والوں کی شناخت ناگیش بھوریا (22 سال) ساکن پالیکاسا دھوبانی گاؤں اور ہیملال (45 سال) ساکن مڑیا کٹہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا شبہ ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی