موسی بیوٹیفکیشن پر اخراجات کا وائٹ پیپر جاری کیا جائے: ہریش راؤ
موسی بیوٹیفکیشن پر اخراجات کا وائٹ پیپر جاری کیا جائے: ہریش راؤحیدرآباد، 2 جنوری (ہ س)۔ سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر لیڈر ٹی ہریش راؤ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موسیٰ ندی بیوٹیفکیشن پروجیکٹ پر ہونے والے کل اخراجات اور تخمینوں سے متعلق ا
موسی بیوٹیفکیشن پر اخراجات کا وائٹ پیپر جاری کیا جائے: ہریش راؤ


موسی بیوٹیفکیشن پر اخراجات کا وائٹ پیپر جاری کیا جائے: ہریش راؤحیدرآباد، 2 جنوری (ہ س)۔ سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر لیڈر ٹی ہریش راؤ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موسیٰ ندی بیوٹیفکیشن پروجیکٹ پر ہونے والے کل اخراجات اور تخمینوں سے متعلق ایک وائٹ پیپر جاری کیا جائے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں سوالات کے وقفہ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہریش راؤ نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ موسیٰ پروجیکٹ کی لاگت کے بارے میں متضاد بیانات دیے جارہے ہیں۔ ایک موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ اس منصوبے پر ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے، پھر کہاکہ گیا ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے لگیں گے۔ حکومت واضح کرے کہ اصل رقم کتنی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب حکومت ضروری فلاحی اسکیموں کے لیے فنڈز نہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر اتنی بڑی رقم موسیٰ بیوٹیفکیشن کے لیے کیسے مختص کی جا سکتی ہے۔جب طلبہ کی اسکالرشپس یا سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ فوائد مانگے جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ پیسے نہیں ہیں، پھر اچانک لاکھوں کروڑ روپے کہاں سے آ جاتے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا۔ ہریش راؤ نے بے دخلی کے مسئلہ پر بھی تشویش ظاہر کی اور پوچھا کہ اب تک اس منصوبے کے تحت کتنے مکانات منہدم کیے گئے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا گیا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت ہر خاندان کو 14.5 لاکھ روپے معاوضہ، مکان کی آر اینڈ بی ویلیو، اور 200 مربع گز کا متبادل رہائشی پلاٹ فروخت کے حقوق کے ساتھ دیا جانا لازمی ہے۔ کیا یہ سب دیا گیاہے؟ اگر وعدہ کیا گیا ہے تو کب دیا جائے گا؟ انہوں نے مزید وضاحت طلب کی کہ حکومت اور نجی زمین کا کتنا حصہ حاصل کیا جا رہا ہے اور کتنے ڈھانچوں کو مسمار کرنے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔ہریش راؤ نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ حکومت موسیٰ میں چھوڑے جانے والے اڑھائی ٹی ایم سی پانی کو کہاں سے لائے گی۔ “کیا یہ پانی کالیشورم پروجیکٹ کے تحت ملنہ ساگر ریزروائر سے لایا جا رہا ہے یا کسی اور ذریعے سے؟ حکومت کو اس کی صاف وضاحت کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ غریبوں کے مکانات منہدم کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ بی آر ایس ایسی کسی بھی کارروائی کی سخت مخالفت کرے گی۔اگر حکومت موسیٰ بیوٹیفکیشن کے نام پر غریبوں کو نشانہ بنائے گی تو ہم مزاحمت کریں گے۔ ضرورت پڑی تو بلڈوزروں کے سامنے کھڑے ہوں گے،انہوں نے اعلان کیا۔آخر میں ہریش راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موسیٰ کے کنارے دستیاب خالی سرکاری زمینوں پر ہی ترقیاتی کام انجام دیے جائیں اور کمزور طبقات کے مکانات کو نہ چھیڑا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande