
نئی دہلی، 2جنوری(ہ س۔جمعیة علماءہند کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 31 دسمبر 2025 بروز بدھ، شب آٹھ بجے آن لائن منعقد ہوا، جس کی صدارت صدرِ جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے فرمائی۔ اجلاس میں جمعیة علماءہند کے رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی کے انتخاب پر غور و خوض کیا گیا۔تمام ارکانِ گرامی نے متفقہ طور پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے نام کا مشورہ دیا ، جس کے بعد صدرِ جمعیة علماءہند نے دستورِ اساسی کی دفعہ ۵۲ کے بموجب مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کو رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی نامزد کرنے کا اعلان فرمایا۔
دوسری طرف ورکنگ گروپ کے فیصلے کے مطابق مولانا محمد عمر قاسمی بنگلو ر کو جنوبِ ہند کے لیے ناظمِ تنظیم نامزد کیا گیا۔اور بمشورہ ناظمِ عمومی جمعیة علماءہند، مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی کو جمعیة علماءہند کا سکریٹری نامزد کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais